the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ری پبلکن پارٹی کےسابق صدارتی امیدوارمٹ رومنی اورجان مک کین نےڈونلڈٹرمپ کےخلا ف محاذبنالیاہے۔

رومنی کاکہناہےکہ غنڈاصفت، لالچی،جعلی،فراڈاورتھرڈکلاس نمائش پسندشخص ہے جسے امریکاکاصدرنہیں بننا چاہیے۔ سالٹ لیک سٹی میں خطاب کرتےہوئے مٹ رومنی نے مجمع سے کہا کہ اگرآپ کےبچےاورپوتےڈونلڈٹرمپ جیسی حرکتیں کریں،توکیاآپ کواچھالگےگا؟

مٹ رومنی کاکہناتھاکہ وہ ڈونلڈکوداڈونلڈکہتےہیں اور انہوں نے داکی یہ اضافت ڈونلڈکی خوبیوں کی وجہ سےنہیں لگائی۔ رومنی نے کہا کہ جوشخص معذوررپورٹرکامذاق اڑائے،خاتون رپورٹرپرجنسی چوٹ کرے،خارجہ پالیسی سےناواقف ہووہ صدربناتویہ



امریکاکےلیے خطرناک ہوگا،ٹرمپ خودکواسمارٹ کہتےہیں مگرجہاں تک خارجہ پالیسی کاتعلق ہےوہ بالکل بھی اسمارٹ نہیں۔

تاہم ٹرمپ نے کہاکہ رومنی ناکام صدارتی امیدوارتھےاوراسی لیےانہوں نے رومنی کی اس التجاردکردی تھی کہ ان کی توثیق کردیں۔ ٹرمپ کوری پبلکن پارٹی کے 2008ء کے صدارتی امیدوارجان مک کین کی تنقیدکابھی سامناہے۔

مک کین نے بیان میں کہا کہ انہیں بھی ڈونلڈٹرمپ کےبارےمیں وہی تحفظات ہیں جومٹ رومنی کوہیں اور ڈونلڈ کی کم علمی اورقومی سلامتی سےمتعلق خطرناک بیانات پربھی شدیدتشویش ہے۔

مک کین نے کہا کہ ری پبلکن ووٹرزکوچاہیے کہ وہ ٹرمپ کےخلاف اپنی پارٹی کے قابل احترام لیڈروں کی بات پرتوجہ دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.